بھاشا ڈیم سمیت دیگر آبی ذخائر کی اراضی خریدنے کیلئے 60 ارب روپے مختص‘ مالکان کونوٹس جاری

اتوار 15 اکتوبر 2006 15:19

اسلام آباد ( ط وفاقی حکومت نے بھاشا دیامر سمیت دوسرے بڑے آبی ذخائر کی اراضی کے حصول کیلئے 60 ارب روپے مختص کئے ہیں ۔ جبکہ ڈیموں کے ملحقہ علاقوں کے ریونیو کلیکٹرز نے زمین کے مالکان کونوٹس جاری کر دئیے ہیں واپڈا کی طرف سے سے پانی کے بڑے میگا پروجیکٹس پر 30 ستمبر 2006ء تک کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق بھاشا دیامر ڈیم سمیت دوسرے بڑے ڈیموں کی تعمیر اور اس کیلئے زمین کے حصول کیلئے وفاقی حکومت نے 60 ارب روپے مختص کئے ہیں جس کے مطابق گومل زام ڈیم کا تعمیراتی پلان 30 ستمب ر تک 94.3 فیصد مکمل ہوا ہے اور اس ڈیم کی تعمیر کیلئے تعمیراتی ٹھیکہ ایف ڈبلیو او کو 17 کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار ڈالر میں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میرانی ڈیم کا کام 95 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ سبکزئی ڈیم کا کام پلان کے مطابق 30 ستمبر کو 92 فیصد مکمل ہونا تھا جو 64 فیصد تک مکمل ہو ہے۔ اور ست پارہ ڈیم کا کام 63 فیصد مکمل ہونا تھا لیکن وہ اب تک 48 فیصد مکمل ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھاشا دیامر ڈیم پر فزبیلٹی رپورٹ پر نظر ثانی انجینئرنگ ڈیزائن اور ٹینڈر کے کاغذات مکمل کرنے کا کام 4 مارچ 2006ء تک مکمل ہوجائے گا اور اس پر مجموعی طور پر 6 ارب 50 کروڑ لاگت آئے گی۔ اور اسمیں 7.5 ایم اے ایف پانی ز خیرہ کرنے کی گنجائش ہو گی۔

متعلقہ عنوان :