امریکہ نے شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکے کی تصدیق کر دی،گیارہ اکتوبر کو لئے جانے والی فضائی نمونوں سے شمالی کوریا کے زیر زمین ایٹمی دھماکے کی تصدیق ہوتی ہے‘ امریکی انٹیلی جنس:

پیر 16 اکتوبر 2006 23:22

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16اکتوبر۔2006ء) امریکہ نے شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکے کی تصدیق کر دی ہے گیارہ اکتوبر کو لئے جانے والے فضائی نمونوں نے شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکوں کی تصدیق کر دی۔ پیر کے روز یہاں امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ جان نیگرو پونٹے کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شمالی کوریا کے 9 اکتوبر کو ہونے والے ایٹمی دھماکے کی تصدیق ہو گئی۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق دھماکے کے دو دن بعد لئے جانے والے فضائی نمونوں سے ریڈیو ایکٹو کی نشاندہی ہوتی ہے جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ شمالی کوریا نے 9 اکتوبر کو زیر زمین ایٹمی دھماکہ کیا ہے۔ بیان کے مطابق دھماکے کی شدت ایک کلو ٹن سے کم تھی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایٹمی دھماکے کے بعد شمالی کوریا پر پابندیوں کی حمایت کی ہے۔ ہفتے کے روز ہونے والے اجلاس میں طویل بحث و مباحثے کے بعد ان پابندیوں کی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :