امریکی وزیر خارجہ شمالی کوریا کے ایٹمی مسئلے پر بات چیت کے لئے جاپان پہنچ گئیں

بدھ 18 اکتوبر 2006 12:19

امریکی وزیر خارجہ شمالی کوریا کے ایٹمی مسئلے پر بات چیت کے لئے جاپان ..
ٹوکیو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18اکتوبر2006) امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس شمالی کوریا کے جوہری مسئلے پر بات چیت کے لئے جاپان پہنچ گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جاپان روانگی سے قبل کونڈو لیزا رائس نے کہا کہ روس اور ایشیائی اتحادی ممالک کو شمالی کوریا کو تنہا کرنے کے لئے امریکا کا ساتھ دینا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انھوں‌نے چار ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں‌جاپان روانگی سے قبل کیا، امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام دنیا کے لئے خطرہ ہے، جس کا سنجیدگی سے مقابلہ کرنا ہوگا۔

کونڈو لیزارائس اپنے جاپانی ہم منصب تارو آسو ، ڈیفنس ایجنسی کے سربراہ فیومیو کیوما اور کابینہ کے چیف سیکرٹری یاسو ہیسا شیوزاکی اور جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے سے ملاقات کریں گی۔ جاپانی لیڈروں سے ملاقات کے بعد وہ اپنے جاپانی ہم منصب کے ساتھ جنوبی کوریا جائیں گی۔سیئول میں امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان کے وزرائے خارجہ شمالی کوریا پر سلامتی کونسل کی قراردادپر عملدرآمد کے حوالے سے اہم ملاقات جمعرات کو کریں گے۔