ازبکستان میں طیارہ لینڈنگ کرتے ہوئے گرکر تباہ ، تیرہ فوجیوں سمیت پندرہ افراد ہلاک

جمعرات 19 اکتوبر 2006 00:10

ازبکستان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19اکتوبر۔2006ء) وسطی ایشیائی ریاست ازبکستان میں‌ایک طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں تیرہ فوجیوں سمیت پندرہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں‌۔

(جاری ہے)

ازبک حکام کے مطابق قومی فضائی کمپنی کا طیارہ تاشقند کے قریب ایک چھوٹے ائیرپورٹ‌پر لینڈنگ کرتے ہوئے گرکر تباہ ہوگیا ۔جس کےنتیجے میں‌جہاز میں‌ سوار تیرہ فوجی اور عملے کے دوارکان ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بظاہر اس حادثے کی وجہ خراب موسم ہے تاہم حادثے کی حتمی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :