جرمنی میں‌جنگ عظیم دوم کا بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی

پیر 23 اکتوبر 2006 17:39

برلن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23اکتوبر2006) جرمنی میں‌جنگ عظیم دوم کا بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے، یہ واقعہ ملک کے جنوجی علاقے بویریا کے ایک موٹر وے پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

جہاں بعض مزدور تعمیراتی کام میں‌مصروف تھے، اس دوران ممکنہ طور پرجنگ عظیم کے زمانے کا ایک بم کٹنگ مشین کی ذد میں‌آگیا ، جس کے نتیجے میں‌زور دار دھماکہ ہوا، واقعے کے بعد حکام نے موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ جرمنی میں اس وقت بھی جنگ عظیم دوم زمانے کے سینکڑوں‌بم ایسے موجود ہیں جو پھٹنے سے رہ گئے تھے

متعلقہ عنوان :