تفتتان ایرانی سیکیورٹی فورسز نے 64پاکستانی لیویز کے حوالے کردیئے

منگل 24 اکتوبر 2006 18:15

تفتان (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24اکتوبر2006) ایران نے 64پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر ایرانی حدود میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کر کے تفتان میں لیویز فورس کے حوالے کر دیا ہے لیویز فورس کے ذرائع نے بتایا کہ یہ افراد روزگار کی تلاش میں قانونی دستاویزات کے بغیر ایران گئے تھے اور وہاں سے ترقی اور یونان کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے گرفتار کئے گئے افراد میں زیادتہ تر کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات اور گوجرانوالہ سے ہے واضح رہے کہ اس راستے سے انسانی سمگلنگ کی کارروائیوں میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :