عراق میں میں پر تشدد واقعات ، ایک امریکی فوجی سمیت مزیدچھ افراد ہلاک ہوگئے

ہفتہ 28 اکتوبر 2006 14:48

بغداد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28اکتوبر2006) عراق میں پر تشدد واقعات کے دوران ایک امریکی فوجی سمیت مزید چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی فوجی ترجمان کے مطابق انبار میں‌مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں مہینے عراق میں مزاحمت کاروں کے حملوں اور بم دھماکوں میں‌اب تک اٹھانوے امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔دوسری جانب شمالی بغداد کے علاقے خالص ٹاون میں ایک مسلح شخص نے منی بس پر فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ کر کوک میں مقامی این جی او کی خاتون سربراہ کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا

متعلقہ عنوان :