چونیاں میں 6 عیسائیوں کا قبول اسلام

ہفتہ 4 نومبر 2006 16:53

پتوکی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین04نومبر2006 ) چونیاں کے نواحی گاؤں گجن سنگھ والد میں امام مسجد مولانا محمد صدیق کے ہاتھوں گرین ٹاؤن باگڑیاں لاہور کے رہائشی مسیحی خاندان کے 6 افراد نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔

(جاری ہے)

جبکہ انہوں نے اپنے اسلامی نام محمد ریاض، پروین بی بی، خالدہ بی بی، ساجدہ بی بی، عابدہ بی بی اور محمد اویس رکھ لیا ہے۔ اہل علاقہ کے لوگوں نے نو مسلم خاندان کو بہت بہت مبارکباد دی ہے۔