ایل پی جی کی قیمت میں 50روپے فی کلو اضافہ

مافیا کے خلاف ایکشن نہ لیا تو احتجاج کریں گے، ڈسٹری بیوٹرزایسوسی

پیر 9 جنوری 2023 16:49

ایل پی جی کی قیمت میں 50روپے فی کلو اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2023ء) مارکیٹنگ کمپنیز نے لیکوئیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی)کی قیمت میں 50روپے فی کلو اضافہ کردیا ۔اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 250روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ اوگرا نے جنوری کیلئے قیمت 204روپے فی کلومقررکی ہے۔

(جاری ہے)

ایل پی جی کی قیمت اضافے کے بعد گھریلوسلنڈر3,000روپے، کمرشل سلنڈر 11,350تک پہنچ گیا۔چیئرمین ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن عرفان کھو کھر نے کہاکہ من مانی قیمت پرایل پی جی فروخت کیا جارہا ہے قیمت کنٹرول کی جائے۔چیئرمین عرفان کھو کھر نے کہا کہ مافیا کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو احتجاج کریں گے۔