ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کا یوم وصال(کل) عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

بدھ 27 مارچ 2024 11:51

ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کا یوم وصال(کل) عقیدت و احترام سے ..
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء)ام المومنین حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کا یوم وصال(کل)17رمضان المبارک بمطابق28مارچ جمعرات کو عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔اس موقع پر فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سیمینارز، کانفرنسز اور خصوصی تعزیتی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں علمائے کرام، مشائخ عظام، مذہبی دانشور اور دیگرا ہم دینی شخصیات حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ کی سیرت و کردار اور حیات طیبہ سمیت اسلام کیلئے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالیں گے۔

(جاری ہے)

حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ سے نبی کریم ؐ کو بے حد محبت تھی جبکہ آپ بہت بڑی فقیہہ اور سینکڑوں احادیث کی بھی حافظہ تھیں۔حضرت عائشہ ؓ کے کاشانہ نبوت میں حرم نبویؐ کی حیثیت سے داخل ہونے کے بعد قرآن مجید کا ایک بڑا حصہ نازل ہوا۔آپ ؓ کو کم و بیش10سال تک فخر موجودات، سرورکائنات، سرکار دوعالم، نبی آخر الزماںحضرت محمد مصطفی ؐ کے ساتھ رہنے کا شرف حاصل ہوا۔ آپ ؓ اخلاق حسنہ میں بھی سب سے ممتاز تھیں اور آپ ؓ نے بڑی تعداد میں غلاموں کو آزاد کروایا۔ حضرت سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ نی17رمضان المبارک58ھ کو وصال فرمایا۔