مقبوضہ کشمیر ‘ بھارتی ایجنٹوں نے بانہال میں مسلمانوں کی 12 دوکانوں کو نذر آتش کر دیا،بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیری شہید کر دیئے ‘مجاہدین نے حزب المجاہدین کے ڈسٹرکٹ کمانڈر کو گرفتار کرانے والے مخبر سمیت دو بھارتی اہلکاروں کو ہلاک کر دیا‘سرینگر میں فورسز کیمپ پر رائفل گرینڈوں سے حملہ‘ ٹنگمرگ میں فوج کے کانوائے پر مجاہدین کا دھاوا‘ ایک گاڑی تباہ 5 فوجی زخمی

بدھ 8 نومبر 2006 12:26

سرینگر + بانہال (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08نومبر2006 ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے مزید تین کشمیریوں کو شہید کر دیا جبکہ مجاہدین نے حزب المجاہدین کے ڈسٹرکٹ کمانڈر کو گرفتار کرانے والے بھارتی مخبر سمیت دو اہلکارو ں کو ہلاک کر دیا مجاہدین سرینگر اور ٹنگمرگ میں فوجی کیمپ اور کانوائے پر حملہ کر کے ایک گاڑی کو تباہ اور پانچ بھارتی فوجیوں کو زخمی کر دیا بھارتی ایجنٹوں نے بانہال میں ایک درجن دوکانوں کو نذر آتش کر دیا-کپواڑہ کے رنگوار علاقے میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں دو مجاہدین اس وقت شہید ہو گئے جب مجاہدین نے بھارتی فوج کے آگے سرینڈر کرنے کی بجائے دو بدو جنگ کی بھارتی فورسز کے آپریشن کے بعد علاقے سے دو نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت نہیں ہو سکی- ضلع ڈوڈہ کے گنڈوہ علاقے میں سپیشل پولیس آفیسر بھارتی فوج کے ساتھ لڑتے لڑتے شہید ہو گیا اطلاعات کے مطابق سپیشل پولیس آفیسر شبیر احمد عرف ابو ابرار ولد عبدالعزیز ساکن بنی کچھ عرصہ قبل اپنی بندوق کو ساتھ لیکر مجاہدین میں شامل ہو گیا تھا سرناگ ہندواڑہ میں مسلح افراد نے کشمیر پولیس کے اہلکار عبدالرشید ولد محمد میر کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا وہ شمناگ پولیس چوکی پر تعینات تھا بھارتی فورسز نے جنگل میں ایک نوجوان ظفراحمد خان ولد محمد یوسف ساکنہ کریوا کو راج پورہ پلوامہ میں گولیاں مار کر زخمی کردیا مجاہدین اسلام آباد میں محکمہ بجلی کے ملازم جاوید احمد بٹ ولد غلام محمد ساکن کولگام کو اغواء کے بعد ہلاک کر دیا حزب المجاہدین کے ترجمان جنیدالاسلام نے اس ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ جاوید کو تنظیم کے ڈسٹرکٹ کمانڈر ریاض احمد کو گرفتار کرانے پر ہلاک کر دیا گیا سوپور میں بھارتی ایجنٹوں نے ایک نوجوان محمد شفیع چوہان ولد خضر احمد ساکن منڈگی کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا مجاہدین نے سرینگر کے خانیار علاقے میں شیراز سینما میں قائم بھارتی فورسز سی آر پی ایف کی 96 بٹالین کے کیمپ پر حملہ کیا اور رائفل گرینڈ داغے جس سے تین بھارتی اہلکار زخمی ہوئے مجاہدین نے چندی لورہ ٹنگمرگ میں بھارتی فوج کی کانوائے پر دستی بموں سے حملہ کیا جس سے دو فوجی زخمی ہو گئے اور ایک فوجی گاڑی تباہ ہوئی سرینگر کے صورہ علاقے میں بھارتی فورسز کی چوکی کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی دریں اثناء بھارتی ایجنٹوں نے بانہال میں مسلمانوں کی ایک درجن دوکانوں کو آگ لگا کر خاکستر کر دیا جس سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ ہو گیا-