ڈیموکریٹ پارٹی کی فتح کے بعد امریکہ اور انڈیا کے درمیان جوہری معاہدے کو خطرات لاحق۔ معاہدے کا نئے سرے سے جائزہ لیے جانے کاا مکان

جمعہ 10 نومبر 2006 12:32

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10نومبر2006 ) امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کی فتح کے بعد امریکہ اور انڈیا کے درمیان جوہری معاہدے کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ صدر جارج بش نے ریپبلیکن کی شکست کو تسلیم کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا تھا کہ انڈیا کے ساتھ تاریخی جوہری معاہدے کی تکمیل ہو جائے گی۔ امریکی ایوان نمائندگان پہلے ہی اس معاہدے کی توثیق کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

بش انتظامیہ اور بھارتی حکام کو پریشانی کے باوجود امید ہے کہ پرانی سینٹ جس پر ریپبلیکن پارٹی کا کنٹرول ہے، اپنے آخری اجلاس میں جوہری معاہدے کی توثیق کر دے گی۔ ریپبلیکن اکثریت والے سینٹ کا آخری اجلاس تیرہ نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔واشنگٹن میںسیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ بعض ڈیموکریٹ سینٹر بھارت کے ساتھ جوہری معاہدے سے خوش نہیں‌ہیں اور ان کو شکایت ہے کہ ریپبلیکن پارٹی نے معاہدہ کرتے وقت ان کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔اگر موجودہ سینٹ اپنے آخری اجلاس میں انڈیا کے ساتھ جوہری معاہدے کی توثیق نہ کر سکی تو اس معاہدے کا نئے سرے سے جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :