امریکی فوج نے بغداد میں 9فلسطینی مہاجر شہید کردیئے

منگل 14 نومبر 2006 12:27

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14نومبر۔2006ء) امریکی قابض افواج نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں فلسطینی مہاجرین کے رہائشی علاقے پر کریک ڈاوٴن کیا اور فلسطینیوں کے گھروں پر سیدھی گولیاں چلائیں، امریکی قابض افواج نے کتوں کے ذریعے گھروں کی تلاشی لی اور سارا سامان الٹ پلٹ کر رکھ دیا - ایک عرب ٹیلی ویژن نے فلسطین کی تنظیم حماس کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یہ کاروائی ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسرائیل کی مذمت کرنے والی قراردادوں کی امریکہ کی جانب سے ویٹو کئے جانے کے بعد کی گئی۔

(جاری ہے)

امریکی فوج نے فلسطینی عورتوں کے زیورات ،رقم اور اہم چیزیں لوٹ لیں،اس کے اختتام پر9 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا ، ان میں تین عورتیں شامل تھیں - فلسطینی عورتوں کے ساتھ جو سلوک کیاگیا اس پر فلسطینی شدید غم و غصے کااظہارکررہے تھے-

متعلقہ عنوان :