پاکستان نے لاہور ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو 9وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 1-0سے برتری حاصل کر لی ،عمر گل مین آف دی میچ،برائن لارا کی سنچر ی ناکام،مہمان ٹیم دوسری اننگز میں 291پر آؤٹ ،میزبان ٹیم نے 13رنز کا ٹارگٹ ایک کھلاڑی کے نقصان پر حاصل کر لیا
منگل 14 نومبر 2006 15:58
(جاری ہے)
ایڈورڈ اور برائن لارا کے درمیان 45رنز کی پاٹنر شپ بنی ۔
101کے مجموعی سکور پر ایڈورڈ 10رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے ۔ انہیں شاہد نذیر نے محمد یونس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا ۔ اس کے بعد کپتان برائن لارا اور چند پال نے ملکر سکور کو آگے بڑھانا شروع کر دیا ۔ دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں کے درمیان 137رنز کی پارٹنر شپ بنی ۔ برائن لارا 122رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر 238کے مجموعے پر محمد حفیظ کی گیند کو سویپ کرنے کی کوشش میں ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔ لارا کے آؤٹ ہوتے ہی پاکستان باؤلرز نے ویسٹ انڈیز بلے بازوں پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا اور اگلے دو اوور میں مہمان کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے مواقع ضائع کر دیئے ۔ مجموعی سکور میں صرف 10رنز کے اضافے کے بعد برائیوو 2رنز بنا کر عمر گل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے ۔ اس کے بعد ویسٹ اینڈیز کھلاڑیوں کی وکٹیں وقتاً فوقتا گرتی رہی ۔ رامدین ایک،ڈیو محمد 15اور ٹیلر 8رنز بنا کر پاکستانی باؤلرز کا شکار ہوئے ۔ تا ہم اس دوران چندر پال اپنی نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوئے یہ ان کی ٹیسٹ کیرئیر کی 39ویں نصف سنچری تھی ۔ چندر پال نے 81رنز بنا کر شاہد نذیر کی باؤلنگ پر محمد یوسف کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوائی ۔ اسطرح ویسٹ انڈیز ٹیم 291رنز بنا سکی اور پاکستان کو جیتنے کیلئے 13رنز کا ہدف دیا ۔ عمر گل نے دوسری اننگز میں چار،شاہد نذیر نے 3جبکہ دنیش کنیر یا ور محمد نے حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پاکستان بلے بازوں نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ واحد آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی محمد حفیظ صرف ایک سکور کر سکے ۔ عمران فرحت 8اور یونس خان بغیر سکور کئے ناٹ آؤٹ رہے ۔ ویسٹ انڈیز باؤلر کو رے کولمیور نے محمد حفیظ کی واحد وکٹ حاصل کی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
لنکن پریمئیر لیگ؛ نسیم شاہ سمیت 500 سے زائد کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.