عراق میں صورت حال کنٹرول میں ہے‘ آسٹریلوی وزیراعظم نے ٹونی بلیئر کا بیان مسترد کر دیا

اتوار 19 نومبر 2006 15:17

کنبرا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19نومبر2006 ) آسٹریلوی وزیر اعظم جان ہاورڈ نے عراق سے متعلق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے بیان کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ عراق میں صورت حال مشکل ضرور ہے لیکن عذاب نہیں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس بات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عراق میں اس وقت صورت حال مشکل ضرور ہے لیکن کامیابی کی طرف جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی عوام جمہوری حکومت کے قیام میں مخلص ہیں ۔ انہوں نے صدام حسین کو پھانسی دینے کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عراق میں حالات جمہوری عمل کی کامیابی کی طرف گامزن ہیں۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے گزشتہ روز الجزیرہ ٹیلی ویژن کی انگلش سروس کو انٹرویو دیتے ہوئے عراق کی موجودہ صورت حال کو عذاب قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :