تھائی لینڈ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 مسلمان قتل

پیر 20 نومبر 2006 15:22

بنکاک ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2006ء) تھائی لینڈ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 3مسلمان باشندوں کو قتل کر دیا۔ سرکاری حکام کے مطابق واقعہ پیر کے روز تھائی لینڈ کے فساد زدہ صوبے نارا تھیوٹ میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

جب نامعلوم افراد نے ایک گاڑی پر فائر کھول دیا۔ حکام نے فائرنگ کرنے والوں کا تعلق اسلامی مزاحمتی تنظیموں سے ظاہر کیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صوبہ نارا تھیوٹ ،پالا اور پٹانی میں جنوری 2004ء سے لے کر اب تک مختلف واقعات میں 16 سو سے زائد افراد کو قتل کیا جا چکا ہے۔