نیپال میں ماؤ نواز باغیوں اور حکومت میں امن معاہدے پر دستخط کیلئے اجلاس آج ہورہا ہے، وزیراعظم گرجاپرساد کوئرالہ اور باغی رہنماء پراچندا دستخط کریں گے

منگل 21 نومبر 2006 13:49

نیپال (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21نومبر2006 ) نیپالی حکومت اور ماؤ باغیوں کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کیلئے مذاکرات آج ہورہے ہیں۔ دونوں جانب سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ وزیراعظم گرجاپرساد کوئرالہ اور باغی رہنماء پراچندا معاہدے پر آج دستخط کریں گے۔

(جاری ہے)

نیپال کے وزیرسیاحت پردیپ گیان والی نے کھٹمنڈو میں ایک برطانوی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر دستخطوں کے بعد دس برس سے جاری خانہ جنگی کا باقاعدہ اختتام ہوجائے گا۔ اس معاہدے کے نتیجے میں باغیوں کی عبوری حکومت میں شمولیت کی راہ ہموار ہوجائے گی۔عبوری حکومت نئے آئین کی تیاری کیلئے قائم ہونے والی اسمبلی کے خصوصی انتخابات کرائے گی۔

متعلقہ عنوان :