غزہ میں اسرائیلی فضائی و زمینی حملوں میں 5 فلسطینی شہید، اسرائیلی فوج پر خودکش حملے میں خاتون جاں بحق، 7 اسرائیلی فوجی زخمی

جمعرات 23 نومبر 2006 00:55

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2006ء) غزہ میں اسرائیلی فضائی و زمینی حملوں میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ ایک خاتون خودکش بمبار نے خود کو اسرائیلی فوجیوں کے قریب دھماکے سے ا ڑا دیا جس کے نتیجے میں خاتون حملہ آور جاں بحق اور 3 اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوگئے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ کے شمالی علاقے میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ایک کار میں سوار 3 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ بیت لہیہ میں ا سرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے 20 سالہ نوجوان فلسطینی کو شہید کر دیا جبکہ بیت لہیہ ہی میں اسرائیلی فوج نے ٹینکوں کی مدد سے آپریشن کیا اور اس دوران فائرنگ کر کے ایک نوجوان فلسطینی کو شہید کر دیا جبکہ اینٹی ٹینک میزائل کے حملے میں 4 اسرائیلی فوج بھی زخمی ہوئے ادھر جبالیہ کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں نے دیکھا کہ ایک عمر رسیدہ خاتون ان پر خودکش حملے کا ارادہ رکھتی ہے انہوں نے دور ہی سے دستی بم پھینکا جس کو دیکھتے ہوئے خودکش حملہ آور خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں حملہ آور خاتون ہلاک اور 7 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حماس نے اس خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور کہا ہے کہ خودکش خاتون کا نام فاطمہ النجر ہے اور اس کے 9 بچے ہیں۔