جنین ،اسرائیلی فوج کے آپریشن میں 2 فلسطینی شہید

پیر 27 نومبر 2006 12:31

جنین ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2006ء) اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے باوجود مغربی کنارے کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کے آپریشن میں خاتون سمیت 2 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک نوجوان عسکری تنظیم کا کارکن تھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عملدرآمد کے بعد اسرائیلی فوج شمالی غزہ سے نکل گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :