نواز شریف اور بے نظیر بھٹو کا آئندہ ماہ پھر ملاقات پر اتفاق

منگل 28 نومبر 2006 14:37

لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28نومبر2006 ) پاکستان کے سابق وزرائے اعظم میاں محمد نواز شریف اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے درمیان لندن میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ ماہ پھر ملاقات پر اتفاق کیا ہے سابق وزرائے اعظم کے درمیان ہونیو الی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لیے نشستوں کے بارے میں خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی ایسے رابطوں پر اتفاق کیا ہے نواز شریف بے نظیر بھٹو کی علالت پر ان کی تیمارداری کرنے آئے تھے انہوں نے بے نظیر بھٹو کو گلدستہ پیش کیا ملاقات نصف گھنٹہ تک جاری رہی اور آئندہ ملاقات پر اتفاق کیا گیا ہے-

متعلقہ عنوان :