نواز شریف نے آئندہ انتخابات میں متوقع امیدواروں پر غور اور انتخابی حکمت عملی طے کرنے کیلئے ملک بھر کے کو آرڈینیٹرز کو لندن طلب کرلیا

پیر 4 دسمبر 2006 14:40

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔4دسمبر۔2006ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے آئندہ انتخابات میں متوقع امیدواروں پر غور اور انتخابی حکمت عملی طے کرنے کیلئے ملک بھر کے کو آرڈینیٹرز کو لندن طلب کرلیا ہے۔سندھ کے صوبائی صدر، سیکریٹری سمیت تیس کو آرڈینیٹرز کا اجلاس گیارہ اور بارہ دسمبر کو لندن میں ہوگا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے لندن روانگی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

چار اور پانچ دسمبر کو لندن میں پنجاب کے کو آرڈینیٹر سے مشاورت ہوگی جبکہ تیرہ اور چودہ دسمبر کو سرحد کے کو آرڈینیٹرز اور پندرہ دسمبر کو بلوچستان کے کو آرڈینیٹر ز اپنے صوبے کی رپورٹ پیش کرینگے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے کو آرڈینیٹرز سے مشاورت کے بعد میاں نواز شریف اے آر ڈی میں شامل جماعتوں کے ساتھ آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر غور کرینگے۔جس کے بعد مختلف جماعتوں سے انتخابی اتحاد سمیت دیگر اہم امور پر اہم فیصلے ہونگے۔ کراچی کے پانچ اضلاع کے سات کو آرڈینیٹر سمیت سندھ بھر سے تیس سے زائد رہنماؤں نے ویزہ حاصل کرنے کیلئے درخواست جمع کرادی ہیں۔ آئندہ چند روز میں ان رہنماؤں کی لندن روانگی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :