عراق ، فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں ایک امریکی فوجی سمیت 28 افراد ہلاک ۔اپ ڈیٹ

بدھ 6 دسمبر 2006 21:53

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6دسمبر۔2006ء) عراق میں خود کش حملوں ، بم دھماکوں ، فائرنگ اور تشددکے دیگر واقعات میں ایک اعلی فوجی سمیت 28 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے عراقی پولیس ذرائع کے مطابق بغداد میں مارٹر حملوں میں چار افراد زخمی ہوگئے عینی شاہدین کے مطابق ایک مارٹر گولہ مسجد پر آ لگا جس کے باعث مسجد میں موجود چھ افراد بھی زخمی ہوئے بغداد مزاحمت کاروں سے جھڑپ کے دوران ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا امریکی فوج نے ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے محمودیہ میں پولیس کو چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں تشدد کرنے کے بعد ہلاک کیا گیا بغداد کے ایک معروف بازار میں مارٹر حملے میں دس افراد ہلاک اور 54 زخمی ہوگئے صدر سٹی میں ایک مسافر بس میں خود کش بم دھماکے سے تین افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے سوارا میں ایک مارٹر گولے کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا مشرقی بغداد میں امریکی فوج نے فضائی حملے کے دوران مزاحمت کار کو ہلاک اور ایک کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا سکندریہ میں ایک مارکیٹ میں بم دھماکے کے نتیجے میں مارکیٹ کے مالک سمیت چار افراد ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے کرکوک میں عراقی پولیس کو ایک شخص کی لاش ملی جسے گولی مار کر ہلاک کیا گیا جبکہ کرکوک کے ہی جنوب مشرقی علاقے آویجہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پولیس افسر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا بغداد کے المنصور ڈسٹرکٹ میں مسلح افراد نے پولیس بریگیڈ پردھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں پولیس کا ڈرائیور ہلاک اور متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے موصل میں مسلح افراد نے ایک یونیورسٹی کے پروفیسر پر حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا جنوبی بغداد میں خابص کے علاقے میں ایک مسافر بس پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ، جبکہ موصل میں ایک پولیس افسر کی سرکٹی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :