امریکہ صنعتی پلانٹ میں دھماکے سے3افرادہلاک 40سے زائد زخمی

جمعرات 7 دسمبر 2006 13:08

ملووکی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07دسمبر2006 ) امریکا کے شہر ملووکی میں صنعتی پلانٹ میں دھماکے سے تین افراد ہلاک اور چالیس سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکا انڈسٹریل ٹرانسمیشن پارٹس بنانے والے پلانٹ میں ہوا ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دھماکے کی وجہ جاننے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :