سپریم کورٹ نے اپیل کے فیصلے تک مصباح ارم کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی

جمعہ 8 دسمبر 2006 13:01

سپریم کورٹ نے اپیل کے فیصلے تک مصباح ارم کے بیرون ملک جانے پر پابندی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08دسمبر2006 ) سپریم کورٹ نے پاکستان نژاد برطانوی لڑکی مصباح ارم کو بیرون ملک بھجوانے سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ اپیل کے فیصلے تک مصباح ارم کو پاکستان سے باہر نہ جانے دیا جائے- یہ ہدایت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری جسٹس شاکر اللہ جان اور جسٹس سید سعید اشہد پر مشتمل عدالت عظمی کے بنچ نے جمعہ کو مصباح ارم کے والد سجاد رانا کی طرف سے دائر اپیل کی سماعت کرتے ہوئے جاری کی لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کی طرف سے29 نومبر کو سنائے گئے فیصلے میں مصباح ارم کو والدہ کے پاس بھجوانے کی غرض سے برطانوی حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا تھا بعد ازاں انٹرکورٹ اپیل کے دوران عدالت عالیہ کے دو رکنی بنچ نے 8 دسمبر تک حکم امتناعی جاری کیا تھا-

متعلقہ عنوان :