بھارتی پولیس کا 2دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ

پیر 11 دسمبر 2006 12:19

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11دسمبر2006 ) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پولیس نے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرنے اور ان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ گرفتار ہونیوالے افراد کا تعلق لشکر طیبہ سے ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر الوک کمار کے مطابق دونوں افراد کی شناخت گلزار احمد اور محمد امین کے طور پر کی گئی جو دونوں کشمیری شہری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے دو لاکھ نقدی اور دو ڈیٹونیٹر بھی برآمد ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں افراد کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :