پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہوسکتی ہے ۔یو این ایڈ
جمعہ 15 دسمبر 2006 16:58
(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی اہم وقت ہے جس میں میڈیا کو عوام میں اس جان لیوا بیماری کے حوالے سے آگہی اور شعور پیدا کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے اور مریضوں کو اس بات کا حوصلہ دینا چاہئے وہ اپنی بیماری کے بارے میں کھل کر بیان کر سکیں۔
انھوں نے کہا پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا معاشرے میں اس بیماری کے حوالے سے پائی جانیوالی پیچیدگیوں اوربندشوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔مہمان خصوصی سینئر سحافی شمیم شاہد نے اس موقع پر ایڈز کے حوالے سے میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ چند سال قبل تک ایڈز کے کسی مریح کے بارے میں خبر شائع کرنا مسائل کی وجہ بن جاتی تھی تاہم مرض کے حوالے سے کی جانیوالی رپورٹنگ کافی اچھی رہی ہے انھوں نے این جی اوز اور حکومتی اداروں پر زور دیا کہ صحافیوں کو صحیح اطلاعات اور ڈیٹا بروقت فراہم کیا جانا چاہئیے۔انھوں نے کہا کہ میڈیا صحت کے ایشوز کی بجائے ملکی سیاسی حالات کو زیادہ ترجیح دیتا ہے تاہم صحیح اور بروقت ڈیٹا کی فراہمی واضح طور پر مثبت تبدیلی لا سکتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے معاشرے میں ایڈز کا شکار لوگوں کو گناگار سمجھا جاتا ہے اور یہ گمان کیا جاتا ہے کہ ایڈز صرف جنسی تعلقات کی بناء پر پھیلتا ہے جبکہ اسلام ہمیں مریضوں کا خیال رکھنے ،ان کیساتھ شفقت سے پیش آنے اور عزت دینے کا سبق سکھاتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ تعلیم کی کمی ،غربت اور صحت کی سہولیات کی عدم فراہمی ایڈز کے مسئلے کو حل کرنے میں رکاوٹ ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.