چین میں ٹریفک حادثات ‘ 18 افراد ہلاک

جمعہ 29 دسمبر 2006 11:52

بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین29دسمبر2006 ) چین میں دو ٹریفک حادثات میں 18 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں ۔چین کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق جنوب مغربی چین کے شہر کوجنگ میں ایک بس سڑک پر چلنے والے مزدوروں سے ٹکراتی ہوئی کھائی میں جا گری ۔

(جاری ہے)

حادثے میں ایک بچے سمیت چودہ مسافر اور ایک مزدور ہلاک ہواجب کہ سات مسافر زخمی ہوئے۔ہوئیکنگ کاوٴنٹی میں جاپانی سیاحوں کی بس موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔حادثے میں ایک جاپانی خاتون ہلاک اور بارہ سیاح زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت نازک ہے ۔

متعلقہ عنوان :