چیچہ وطنی‘ گاڑی الٹنے سے میاں بیوی جاں بحق،بیٹا زخمی

بدھ 3 جنوری 2007 13:58

چیچہ وطنی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین03جنوری2007 ) کے قریب بائی پاس روڈ پر گاڑی کے حادثے میں میاں بیوی جاں بحق اور بیٹا زخمی ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق حادثہ ٹول پلازہ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی اسپیڈ بریکر سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

(جاری ہے)

حادثے میں کار میں سوار ضلع قصور کا زمیندار محمد صدیقی اور ان کی اہلیہ ارشاد بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئیں جب کہ بیٹا زخمی ہوا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :