ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی، ڈی سی جہلم

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 2 مئی 2024 14:07

ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی2024ء) ضلع جہلم میں حکومت پنجاب کی ترجیحات کے مطابق عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر میری ذمہ داری ہے جسے میں پورا کروں گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے اپنے چارج سنبھالنے کے بعد ضلی انتظامیہ کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی وہ دفاتر میں اپنی اور سٹاف کی حاضری کو یقینی بنا کر عوامی مسائل کو بروقت حل کریں کیونکہ یہ ان کی اولین ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشن کو پورا کرنے کے لیے عوام کے مسائل کو حل کرنا نیکی بھی ھے اور عبادت بھی۔ جسے ہم بحثییت ٹیم مل کر پورا کریں گے۔ آنے والے سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2024-25کے لیے اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی اور ضلع کی سکیموں کے بارے میں بتایا جس کے لیے ایک جامع حکمت عملی بنا کر عوا م کے مسائل کو حل کرنے کے لیے نئے بجٹ میں فنڈز تجویز کیے جائیں گے۔ اس اجلاس میں اے ڈی سی آر ڈاکٹر حسان طارق ، اے ڈی سی جی صبا ء سحر، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلیپمنٹ اشتیاق احمد کے علاوہ تمام تعمیراتی محکموں کے سربراہان موجود تھے۔