نیوجت سنگھ سدھو نے اپنی سزا کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی

جمعہ 5 جنوری 2007 15:51

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05جنوری2007 ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین اور لوک سبھا کے رکن نیو جت سنگھ سدھو نے قتل کیس میں تین سال کی سزا کے فیصلے کے خلاف سپیرم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی اخبار کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین اور لوک سبھا کے رکن نیو جت سنگھ سدھو نے جمعہ کے روز مقدمہ قتل میں تین سال کی سزا کیخلاف بھارتی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قتل کیس میں پنجاب اور ہریانہ عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے واضح رہے کہ پنجاب اور ہریانہ کی عدالت نے نیو جت سنگھ سدھو کو مقدمہ قتل میں تین سال قید کی سزا کا حکم سنایا ہے۔