عوام مغرب نواز حکمرانوں سے نجات کیلئے اپنے اندر اتحاد اور اتفاق پیدا کریں ۔ میاں نوازشریف

جمعہ 5 جنوری 2007 18:47

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین05جنوری2007 ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ آمریت کو جمہوریت پر فوقیت دینے والے ملک میں معاشی استحصالی کے ذمہ دار ہیں ٹریڈ مافیا کی سرپرستی کرنے والے آمر حکمران ملک میں غربت افلاس بے روز گاری ‘بیچار گی اور انتشار بڑھا رہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کلچر ل ونگ پنجاب کی صدر فرح دیبا کی طرف سے کئے گئے لندن میں ٹیلی فون پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر میاں نوازشریف نے کلچر ل ونگ کو فعال ‘منظم اور کلچر ل میں اسلامی روایات کو ترجیح دینے پر فرح دیبا کی جدوجہد اور انتھک محنت کو سراہا ۔ میاں نوازشریف نے کہا کہ وطن عزیز ٹریڈ مافیا کے قبضے میں قراہ رہا ہے12اکتوبر 1999ء سے مفاد پرست سیاسی عناصر کی عیاشی اور دولت کو ہولناک تضاد ہماری معیشت اور معاشرتی اقدار کو گھن طرح چاٹ رہا ہے قابض حکمرانوں کی نام نہاد اور غیر جمہوری پالیسیوں سے قوم میں بے چینی اور اضطراب کا لاوا پک رہا ہے جو کسی وقت بھی پھٹ سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شخصی حکومت پارلیمنٹ کی بے بسی جمہوریت کا فقدان اور جوابدہی کا عدم وجود موجود ہ حکمرانوں کا وطیرہ بن چکا ہے گزشتہ سات سالوں سے غریب عوام کو خوشحالی ‘ترقی اور مہنگائی کے خاتمے کے سبز باغ دکاھ کر اپنی سیاسی دکانداریاں چمکانے والوں کا چل چلاؤ ہے میرے وطن کے عوام ان مغرب نواز حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے اپنے اندر اتحاد اور اتفاق پیدا کریں کیونکہ تاریخ شاہد ہے آمریت کا خاتمہ عوامی تحریک سے ہی ہوا ہے اس وقت تمام جمہوری قوتیں یک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہو رہی ہیں قوم کو ان کے شابہ بشانہ چلنا ہو گا تا کہ وطن عزیز پر مسلط آمریتی اور مافیائی نظام کا خاتمہ ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :