امریکہ نے شام اور ایران کو اسلحہ اور میزائل فروخت کرنے والی چین،روس اور شمالی کوریا کی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

جمعہ 5 جنوری 2007 23:37

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2007ء) امریکہ نے شام اور ایران کو اسلحہ اور میزائل فروخت کرنے والی چین،روس اور شمالی کوریا کی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔واشنگٹن میں امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا،روس اور چین کی ایک ایک کمپنی پر پابندی 2005ء میں منظور کیے گئے ایٹمی عدم پھیلاوٴ کے معاہدے کے تحت لگائی گئی ہے۔ان کمپنیوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ ایران اور شام کو اسلحہ اور میزائل فروخت کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

پابندیوں کے باعث تینوں کمپنیوں کے ساتھ دو سال کے لے امریکی حکومت کا کاروبار اور تعاون ختم ہو جائے گا اور مریکی کمپنیاں بھی ان سے لین دین نہیں کرسکیں گی ۔اخبار کے مطابق ایک اعلٰی امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ پابندیاں تینوں کمپنیوں کے گزشتہ دوسال کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد لگائی گئی ہیں۔2005ء میں منظور کئے گئے قانونے تحت شام اور ایران کو اسلحہ یا میزائل فراہم کرنے والی حکومت ،کمپنی یا شخص پر پابندی عائد کی جاسکتی ہے۔