منصورہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب ۔ قاضی حسین احمد نے نکاح پڑھایا

اتوار 7 جنوری 2007 17:42

لاہور( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین07جنوری2007 ) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز منصورہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقدہوئی ۔ اجتماعی شادیوں کے اخراجات لاہورکینٹ کے راشد القمر خان سابق چیف انسپکٹر آف مائنز نے اٹھائے ۔ لاہور کے مختلف علاقوں کے 10جوڑوں کے نکاح کی تقریب جامعہ مسجد منصورہ میں ادا کی گئی ۔

(جاری ہے)

راشد القمر کی طرف سے نو بیاہتا جوڑوں کو سلائی مشین‘ فرنیچر اور دیگر ضروری اشیاء دی گئیں جبکہ ہر دلہا کو پانچ ہزار روپے نقدبھی دئیے گئے ۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمدنے جوڑوں کا نکاح پڑھایا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاضی حسین احمدنے کہا کہ نکاح نبی کریم کی سنت ہے ۔ نکاح کے ذریعے میاں بیوی ایک مضبوط بندھن میں جڑ جاتے ہیں اور نکاح برائی سے بچنے اورپاکیزہ زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے ۔ قاضی حسین احمد نے نو بیاہتا جوڑوں کو مبارکباد دی اور انہیں قرآن مجید کے تحائف دئیے ۔ `