پاکستان اور چین مابین انتہائی قریبی اور دیرینہ دوستانہ وبرادرانہ تعلقات قائم ہیں ،گورنر بلوچستان اویس احمد غنی،دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں خصوصاً اقتصادی وتجارتی شعبے میں وسیع تعاون پایا جاتا ہے،چینی وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو

منگل 9 جنوری 2007 21:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جنوری۔2006ء) گورنر بلوچستان اویس احمد غنی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان انتہائی قریبی اور دیرینہ دوستانہ وبرادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں خصوصاً اقتصادی وتجارتی شعبے میں وسیع تعاون پایا جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں چائنا کے ایکسین جیانگ فوینگ انڈسڑی اور ایگزینگ فیانگ کنسڑکشن کمپنی سربراہ ھوھانجی(Huhanji) کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

۔ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان انتہائی قریبی اور دیرینہ دوستانہ وبرادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں خصوصاً اقتصادی وتجارتی شعبے میں وسیع تعاون پایا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون میں اضافے کے لئے مسلسل کوششیں جاری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں گوادر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

جن میں تیل وگیس ، معدنیات، زراعت، مائننگ، جھینگوں کی افزائش سمندری خوراک اور دیگر شعبے شامل ہیں ۔ وفاق کی جانب سے صوبے میں وسیع پیمانے پر ترقیاتی عمل شروع کرنے سے لوگوں میں شعور اجاگر ہورہاہے۔ اور لوگوں کی اکثریت ترقی کے عمل سے خوش ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بین الاقوامی سرمایہ کار بڑی تعداد میں صوبے میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کوہرممکن تحفظ تحفظ فراہم کیا جارہاہے ۔

چینی انڈسٹری کے سربراہ ھوھانجی (Huhanji) نے گورنر کو بتایا کہ ان کی کمپنی چین کی 19کمپنیوں کی نمائندگی کررہی ہے ۔ اور وہ صوبے میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے ۔انہوں نے گورنر بلوچستان کو چین کے دورے کی دعوت دی اور انہیں اپنی کمپنی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔