حکومتی و اپوزیشن سینیٹرز کا 20 فروری کو پری بجٹ سیشن بلائے جانے کے حوالے سے اتفاق

منگل 23 جنوری 2007 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جنوری۔2007ء) سینٹ میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ پری بجٹ سیشن بلایا جائے تاکہ ہمیں آئندہ ہونے والے بجٹ سیشن سے متعلق پتہ لگ سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ایوان بالا کے اجلاس میں حکومتی ممبر انور بھنڈر نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ بجٹ سیشن کیلئے ہمیں عین وقت پر کتابوں کے پلندے ہمارے سامنے رکھے جاتے ہیں لہٰذا تمام سینیٹرز کو بجٹ سے پہلے ایک پری بجٹ سیشن بلایا جائے جس پر تمام اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے مابین اتفاق رائے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ 20 فروری کے بعد پری بجٹ سیشن بلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :