قاضی حسین احمد سمیت دس جماعتی عہدیداروں اور کارکنوں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری۔ عدالت کا تمام ملزمان کو گرفتار کر کے 26فروری کو پیش کر نے کا حکم

ہفتہ 27 جنوری 2007 19:12

قاضی حسین احمد سمیت دس جماعتی عہدیداروں اور کارکنوں کے بلا ضمانت وارنٹ ..
گوجرانوالہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27جنوری2007 ) متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جماعت اسلامی کے امیر قاضی حسین احمد سمیت دس جماعتی عہدیداروں اور کارکنوں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے عدالت نے تمام ملزمان کو گرفتار کر کے 26فروری 2007ء کو پیش کر نے کا حکم جاری کر دیا ہے تاہم پولیس کی طرف سے ملزمان کے اشتہار شائع کر نے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے ہفتہ کے روز سپیشل جو ڈیشنل مجسٹریٹ عبد الغفور چوہدری کو عدالت میں کار وان جمہوریت کے دور ان جی ٹی روڈ پر حکومت کے خلاف تقاریر کر نے کے ایک مقدمے کی سماعت تھی عدالت میں پولیس چوکی ایل بازار کے انچارج غلام علی نے درخواست دائر کی کہ مقدمہ نمبر439\\06 مورخہ 30نومبر 2006 بجرم 16-188ایم پی او میں امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد بلال قدرت بٹ ولد ثناء اللہ بٹ سکنہ قلعہ دیدار سنگھ ضلعی صدر ایم ایم اے گوجرانوالہ اظہر اقبال حسن جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پنجاب سعید احمد کھوکھر سکنہ گرجا کھ جنرل سیکرٹری سٹی جماعت اسلامی گوجرانوالہ فرقان عزیز بٹ سکنہ وحدت کالونی صدر شباب ملی تندی پور ٹاؤن گوجرانوالہ حمید الدین اعوان سکنہ و حدت کالونی سابق ناظم ادریس ایوب شیخ سکنہ سول لائن نائب صدر ایم ایم اے گوجرانوالہ اظہر خان سکنہ بختے والہ سلیم لون سکنہ شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ اور ایم این اے قاضی حمید اللہ وغیرہ مطلوب ہیں مگر تمام وسائل بروئے کار لانے کے باوجود مذکورہ دس افراد کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ملزمان انتہائی چالاک اور ہوشیار ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لئے دیدہ دانستہ رو پوش ہیں لہذا عدالت سے استد عا ہے کہ ملزمان کے خلاف ضابطہ فوجداری 67من ف کے تحت اشتہار جاری کر نے کا حکم صادر کیا جائے تمام ملزمان کی مثل عدالت نے دور ان سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ بالہ مقدمہ کے تمام ملزمان پاکستان کے سیاستدان میں اپنے اپنے علاقوں میں جلسوں سے خطاب کرتے ہیں اور ٹی وی پر بھی نظر آتے ہیں اور تم کہتے ہو کہ وہ روپوش ہیں لہذا درخواست مسترد کر کے تھانہ کو توالی پولیس کو حکم دیاجاتا ہے کہ تمام ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جاتے ہیں قاضی حسین احمد سمیت دس ملزمان کو گرفتار کر کے 26فروری 2007ء کے روز عدالت میں پیش کریں ۔