جھنگ . بس اور کیری ڈبہ میں خوفناک تصادم . ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق . 10زخمی

جمعہ 2 فروری 2007 22:39

جھنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔ 2فروری 2007ء) جھنگ بھکر روڈ پر علی آباد کے قریب دوڑ لگاتی ہوئی بسوں نے مخالف سمت سے آنے والے سوزوکی کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے ہلاک ہونے والوں میں پانچ بچے اور دو خواتین شامل ہیں تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی ایک فیملی دربار سلطان باہو حاضری دے کر واپس آرہے تھے کہ علی آباد کے قریب دوڑ لگاتی ہوئی اقبال سنز اور شالیمار ٹرانسپورٹ کی تیز رفتار بسوں میں سے اقبال سنز کی بس نے کیری ڈبہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں کیری ڈبہ بری طرح تباہ ہو گیا جسے کاٹ کر ہلاک اورزخمیوں کو باہر نکالا گیا زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا ہلاک ہو نے والوں میں صالحہ بی بی .

ساجدہ بی بی . خوشنود . زاہد . آمنہ . عنصر علی . سجاد علی اور لائبہ شامل ہیں �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :