ملک بھر میں دوبرس میں 7پادریوں سمیت137 افراد نے اسلام قبول کیا ۔ رپورٹ

جمعرات 8 فروری 2007 13:25

ہارون آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08فروری2007 )گزشتہ دوسالوں کے دوران ملک بھر میں اسلام کے حقیقی تشخص کودیکھتے ہوئے سات پادریوں سمیت137 غیرمسلموں نے اسلام قبول کیا معروف مذہبی سکالر گلزار احمد کی کاوشوں سے ملک بھر میں میں137 افراد اسلام قبول کرچکے ہیں ان میں117 عیسائی 20 ہندوشامل ہیں اسلام قبول کرنے والوں میں سات پادری بھی شامل ہیں ان میں سے دوکا تعلق نارووال ایک پتوکی دوملتان اورایک کا تعلق فیصل آباد اور ایک کا سکھر سے ہے معروف سکالر نے ایک ہفت روزہ اخبارکوانٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ جنوری2005 سے دسمبر2006 تک7685 ترجمہ قرآن پاک 3464 دینی کتب 4051 مولانا مودودی کی کتب 2854 مولانا ساجد میرکی معروف عیسائیت اورڈاکٹرذاکرنائیک کی کتاب قرآن اور سائنس کے علاوہ متعدد کتابیں مختلف مذاب کے4640 افراد کومفت ارسال کیں ذاتی طورپر بے شمارسوالات کے جواب بھی دیے گئے اسلامی تعلیمات اور حقانیت سے متاثر ہوکران افراد نے اسلام قبول کیا ان میں سے اکثر افراد نے اپنے روحانی تاثرات میں اپنے آپ کو بہت پر سکون اوراطینانی کیفیت میں پایا۔