رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 5ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے ، وزیراعظم شوکت عزیز ،وزیر اعظم سے ٹی وی چینل سی این بی سی کے چیف ایگزیکٹو ، چیئر مین ظفر صدیق کی ملاقات

منگل 20 فروری 2007 21:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2007ء) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران پانچ ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہوئی ہے جس میں نجی اور سرکاری شعبہ کی جی ڈی آر بھی شامل ہے انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں کے ٹی وی چینل سی این بی سی کے چیف ایگزیکٹو وچیئر مین ظفر صدیقی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئی کہی جنہوں نے شوکت عزیز سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی اس موقع پر شوکت عزیز نے کہا کہ ملک میں بڑے پیماناے پرسرمایہ کا بہاؤں سرمایہ کاری کی حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کو ظاہر کرتا ہے اور پاکستان سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش ملک بن گیا ہے اور حکومتی شفاف پالیسی میں تسلسل اور بڑے پیمانے پر اقتصادی سرگرمیوں کے باعث سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت آزادانہ معیشت کے دور میں میڈیا کی آزادی اور اطلاعات کے شعبہ کو بڑی اہمیت دیتی ہے اور میڈیا کو ریاست کا اہم ستون تصور کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ پالیسیوں میں تسلسل اور حکومتی اقدامات کے نتیجہ میں نجی شعبہ کا مستقبل کے حوالے سے اعمتاد بڑھا ہے ملاقات کے دوران سی نی بی سی کے چیف ایگزیکٹو ظفر صدیق نے وزیر اعظم شوکت عزیز کو بتایا کہ سی این بی سی پاکستان بھر خاص طورپر ملک کی اقتصادی ترقی کو بھرپور اور مسلسل کوریج دے رہا ہے اور سی این بی سی حکومت کے اقتصادی منیجرز سے کوریج کو بامقصد اور متوزان بنانے کی خواہاں ہے ۔