صومالیہ، موغا دیشو پر اسلامی شدت پسندوں کا حملہ، 16 افراد ہلاک، 40 زخمی،حکومت مخالف اسلامک کورٹس کی جانب سے کئے گئے حملوں میں یہ شدید ترین حملہ تھا، صدارتی محل کو بھی نشانہ بنایا گیا، لوگوں کی بڑے پیمانے پر ہجرت

منگل 20 فروری 2007 21:59

موغا دیشو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20فروری۔2007ء) صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو پر حکومت مخالف ”اسلامک کورٹس،،گروپ کی راکٹ باری سے 16 افراد ہلاک اور40 زخمی ہوگئے۔ حملے میں صدارتی محل کو بھی نشانہ بنایا گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی سرکاری اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا حکومتی ترجمان نے منگل کے روزبرطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ یہ اب تک موغا دیشو پر کئے جانے والے حملوں میں شدید ترین تھا۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ صومالیہ اور ہمارے اتحادی ایتھوپیا کی فوجوں نے مل کر جوابی کارروائی کی جس پر اسلامی شدت پسندوں کا حملہ رک گیا۔ موغادیشو ہسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں 40 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا لوگوں نے حملے کے بعد شہری علاقوں کو چھوڑ کر دور دراز کیلئے ہجرت کرنا شروع کر دی ہے۔ منگل کے روزدارالحکومت کی شاہراہوں پر انتہائی افراتفری کا عالم دیکھنے میں آیا۔ ٹیکسیاں، بسیں اور ٹرک ہجرت کرنے والوں سے بھرے ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :