چیف جسٹس سے 3 گھنٹے تک ملاقات کی ۔عبدالقیوم ملک

جمعرات 15 مارچ 2007 17:32

اسلام آباد ( اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار15 مارچ2007) سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جسٹس (ر) عبدالقیوم ملک نے کہا ہے کہ انہوں نے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے ملاقات کی تھی اور یہ ملاقات 3 گھنٹے تک جاری رہی جس میں صدارتی ریفرنس اور دوسرے امور سے متعلقہ بات چیت ہوئی ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے قیوم ملک سے ملاقات کے دوران کہا کہ ان پر لگائے جانے والے تمام الزامات جھوٹ کا پلندرہ ہیں اور انہوں نے ہمیشہ درست کام کئے ہیں اور کوئی غلط کام نہیں کیا ہے اس لئے وہ اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ان کا جواب دیں گے۔

قیوم ملک نے اس ملاقات کے بارے میں جمعرات کے روز صحافیوں سے پریس کانفرنس کے دوران اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سوموار کو رات 11 بجے سے 2 بجے تک ملاقات کی تھی اور انہوں نے اس ملاقات کیلئے گورنر پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمدخان شیرپاؤسے اجازت لی تھی۔

متعلقہ عنوان :