قانون اور انصاف پر کسی قدغن کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔نوازشریف۔۔ پاکستان میں جمہوریت اور اداروں کے وقار بحال ہونے تک مسلم لیگ(ن) چین سے نہیں بیٹھے گی

جمعرات 15 مارچ 2007 19:01

لندن (اردوپوئنٹ تازہ ترین اخبار15 مارچ2007) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہعوام ثابت کریں کہ قانون اور انصاف پر کسی قدغن کو برداشت نہیں کیا جائے گا،عوام جمعہ کو ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔

(جاری ہے)

لندن سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام ثابت کریں کہ عوام ثابت کریں کہ قانون اور انصاف پر کسی قدغن کو برداشت نہیں کیا جائے گا،عوام جمعہ کو ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں۔ نواز شریف نے کہا کہ وکلا نے عدلیہ کی آزادی کے لئے جدوجہدکا علم تھام کر قومی فریضہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت اور اداروں کے وقار بحال ہونے تک مسلم لیگ(ن) چین سے نہیں بیٹھے گی۔