مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوج نے مجاہد کمانڈر سمیت مزید 5کشمیریوں کو شہید کردیا۔مجاہدین سے تعلق کے الزام میں 7بے گناہ کشمیری نوجوان گرفتار۔ بھارتی اہلکار نے اپنے ہی ساتھی کو گولی مار کر موت کی نیند سلا دیا

منگل 20 مارچ 2007 12:40

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین20 مارچ 2007 ) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج نے اپنی ظالمانہ کارروائیوں میں مجاہد کمانڈر سمیت پانچ کشمیریوں کو شہید جبکہ مجاہدین سے تعلق کے الزام میں سات بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گولہ باری سے دو رہائشی مکان تباہ ہوگئے ادھر بارتی فوجی اہلکار نے اپنے ہی ساتھی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج کے ترجمان نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز لولاب اور سرحدی ضلع کپواڑہ میں مشرکہ آپریشن کیا جس دوران ایک مکان کا محاصرہ کرلیا گیا اس موقع پر عسکریت پسندوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کی تاہم وہ محفوظ رہے جوابی گولہ باری سے مکان تباہ ہوگیا جھرپ کے بعد ملبے سے دو افراد کی لاشیں ملیں ترجمان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ادھر لولاب میں بھی ایک جھڑپ کے دوران ایک کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے ترجمان نے بتایا کہ کمانڈر کا تعلق حرکت المجاہدین سے ہے ترجمان نے مزید بتایا کہ بارہ مولا میں بھی عسکریت پسندوں کی اطلاع پر سکیورٹی اہلکاروں نے ایک مکان کو گولہ باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ترجمان نے جھڑپ کے بعد مکان کے اندر سے اسلحہ کا بھاری ذخیرہ بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر اننت ناگ اور بارہ مولا میں مجاہدین سے تعلق کے الزام میں سات بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حراست میں لئے جانے والے افراد تخریب کار اور مجاہدین سے تعلق رکھتے تھے کپواڑہ میں ایک بھارتی اہلکار نے اپنے ہی ساتھی کو گولی مار کر موت کی نیند سلا دیا واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔