نواز شریف نے اے پی سی کی پاکستان میں انعقاد کی خواہش ظاہر کردی

جمعرات 22 مارچ 2007 11:49

نواز شریف نے اے پی سی کی پاکستان میں انعقاد کی خواہش ظاہر کردی
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22 مارچ 2007) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس پاکستان میں منعقد ہو۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو سے ملاقات کے دوران میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس ملکی صورتحال کے باعث ملتوی کردی گئی ہے اور نئی تاریخ کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ اس کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے اس موقع پر خواہش کا اظہار کیا کہ اگر آل پارٹیز کانفرنس پاکستان میں منعقد ہو تو ہمیں بہت زیادہ خوشی ہوگی۔