ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا

جمعہ 23 مارچ 2007 12:20

ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش و جذبے سے منایا گیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ تری23 مارچ 2007) ملک بھر میں یوم پاکستان قومی جوش وجذبے سے منایا گیا، دن کا آغاز وفاقی دارلحکومت میں31 اور صوبائی دارلحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔یوم پاکستان کے موقع پر تینوں مسلح افواج کی یونٹس مساجد میں نماز فجر کے بعد شکرانہ کے نوافل ادا کئے اور ملکی استحکام‘ ترقی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

یوم پاکستان کی سب اہم تقریب اسلام آباد میں تینوں مسلح افواج کی پریڈ ہے جو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس میں ہوئی ،تقریب کے مہمان خصوصی صدر جنرل پرویز مشرف تھے ، جنہیں تینوں مسلح افواج کے چاک و چوبند دستوں نے سلامی دی ۔ فضائیہ کے جنگی لڑاکا طیارے ایف سولہ،میراج ۔اے فائیو،ایف سیون،جے ایف 17 تھنڈر ایئر کرافٹ کے علاوہ ٹی تھرٹی سیون کی شیر دل فارمیشن نے ائیروبیٹکس کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

کراچی میں بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان‘ وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم‘ناظم کراچی مصطفی کمال‘ صوبائی کابینہ کے ارکان اور تینوں مسلح افواج کے نمائندے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائیں ۔اس موقع پر فاتحہ خوانی کی گئی اور گارڈز کی تبدیلی بھی عمل میں لائی گی۔ مختلف اسکولوں کے بچے اور عوام کی بڑی تعداد بھی بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ان کے مزار پرحاضری دی ۔

اسکولوں میں مباحثوں اورذہنی آزمائش کے پروگرام‘ ملی نغموں‘ تقاریر اور فنون نویسی کے مقابلے بھی منعقد کئے گئے ۔کراچی کے عجائب گھر سمیت مختلف مقامات پر تحریک پاکستان سے متعلق تصاویرکی نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ ملک بھر میں اس موقع پر عام تعطیل تھی-

متعلقہ عنوان :