پاکستان میں مقیم غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

جمعہ 23 مارچ 2007 14:34

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 مارچ 2007) پاکستان میں مقیم غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو غیر قانونی تصور کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق رواں سال پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین میں سے 18 ہزار واپس افغانستان چلے گئے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے قائم کئے گئے رضا کار کیمپوں میں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد خود کو رجسٹرڈ کرارہی ہے تاہم پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ اگر یکم مارچ سے 15 اپریل 2007ء تک جو افغان مہاجرین خود کو رجسٹرڈ نہیں کرائیں گے ان کو غیر قانونی تصور کرتے ہوئے سختی سے نمٹا جائے گا۔

ادارہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت یکم مارچ سے 15 اپریل تک رضاکارانہ طور پر واپس افغانستان جانے والے مہاجرین کو ایک سو ڈالرز فی کس کے حساب سے رقم بھی دے رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین میں سے 18609 واپس اپنے ملک روانہ ہوگئے ہیں ان میں سرحد سے 17544‘ بلوچستان 640‘ سندھ 148 اور اسلام آباد اور پنجاب سے 277 افغان مہاجرین واپس گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :