کالا شاہ کاکو، مزید ایک عیسائی پادری نے اسلام قبول کرلیا

ہفتہ 24 مارچ 2007 17:58

کالاشاہ کاکو (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین24 مارچ 2007) میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مزید ایک اورعیسائی پادری کا قبول اسلام ، سماجی رہنماء نے نو مسلم نوجوان کو رشتہ زوجیت میں باندھنے کے علاوہ رہائش بھی عطیہ کردی ۔ بتایاجاتا ہے کہ کالاشاہ کاکو کی نواحی آبادی علی پور ٹبہ میں رہائش پذیر آصف مسیح نامی پادری نوجوان معروف سماجی رہنماء رانا رحمت علی خاں کی دعوت پر چند روز قبل سے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کررہا تھا جس نے گذشتہ روز باقاعدہ طورپر اسلام قبول کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

جسے عالم دین قاری اصغر فریدی نے درجنوں افراد کی موجودگی میں کلمہ طیبہ پڑھا یا جبکہ بعد ازاں مذکورہ سماجی رہنماء رانا رحمت علی خاں نے نومسلم نوجوان کا نیا اسلامی نام محمد آصف رکھنے کے علاوہ رشتہ زوجیت سے منسلک کرنے کے علاوہ انہیں رہائش بھی عطیہ کردیں ۔ واضع رہے کہ کالاشاہ کاکو میں پوپ بینٹی ڈکٹ کے متنازعہ بیان کے بعد مذہب اسلام کی مقبولیت میں زبردست اضافہ ہورہا ہے ۔ عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد آئے روز اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر دائرہ اسلام میں داخل ہورہے ہیں ۔