محمد یوسف لندن سے کراچی پہنچ گئے

پیر 26 مارچ 2007 17:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2007ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد یوسف پیر کے روز لندن سے کراچی پہنچ گئے ۔ کراچی ایئر پورٹ پر ان کے استقبال کے لئے ان کے اہل خانہ کے علاوہ تبلیغی جماعت کے کئی ارکان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی لندن میں ہی ہیں جن میں کچھ کھلاڑی منگل کو کراچی پہنچیں گے جبکہ انضمام الحق ، یونس خان اور شاہد آفریدی کچھ روز لندن میں قیام کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :