صومالیہ ‘ ایتھوپین فوج اور مزاحمت کاروں میں لڑائی سے سینکڑوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریڈ کراس

ہفتہ 31 مارچ 2007 11:17

موغادیشو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین31 مارچ 2007) صومالیہ کے دارلحکومت موغادیشو میں مزاحمت کاروں اور ایتھوپین فوج کے درمیان جاری لڑائی میں اب تک سینکڑوں لوگ مارے جاچکے ہیں جبکہ اس سے کہیں زیادہ تعداد زخمیوں کی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے ایک اعلیٰ اہلکار نے بتایا کہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایتھوپین فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان لڑائی سے اب تک سینکڑوں لوگ ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں افراد نقل مکانی کرکے ملک کے جنوبی علاقوں کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔

ریڈ کراس کے اہلکار کے مطابق 15 سالوں میں یہ اب تک کی شدید ترین لڑائی ہے۔ ادھر ایتھوپیا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات سے شروع ہو نے والی لڑائی میں 2 سو مزاحمت کاروں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :