پاک بھارت مسائل کے حل سے ترقی کو فروغ ملے گا ، دونوں ممالک کو لچک دکھانا ہوگی ، وزیراعظم شوکت عزیز

جمعہ 6 اپریل 2007 21:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6اپریل۔2007ء) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کے حل اور جنوبی ایشیاء میں امن سے ترقی کو فروغ ملے گا اور دونوں ممالک کو اپنے وسائل کو موثر طور پر استعمال کرنے کا موقع ملے گا بھارتی اخبار دی ہندو کو ایک انٹرویو میں وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا کہ تنازعات کا حل بنیادی اہمیت رکھتا ہے اور وقت کا تقاضا ہے کہ ہم اس سلسلے میں پیش رفت کریں مسئلہ کشمیر کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے صدر جنرل پرویز مشرف کی مختلف تجاویز کا حوالہ دیا جن کا مقصد اس دیرینہ مسئلے کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کو اس سلسلے میں جرات اور لچک دیکھانا ہوگی ، سیاچن کے معاملے پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا کہ پاکستان اس مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے چاتہا ہے جو اسی صورت ممکن ہے جب دونوں جانب سے لچک اور جرات کا مظاہرہ کیا جائے جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف صدارتی ریفرنس بارے ایک سوال میں وزیر اعظم نے کہا کہ میرے خیال میں ملک میں عدلیہ سمیت تمام ادارے خوش اسلوبی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔